ہاتھ جسم کے بہت اہم حصوں میں شمار ہوتے
ہیں. آپ اپنے ہاتھوں کو خوبصورت اور دلکش بنا سکتے ہیں۔ اپنے ہاتھوں کی رنگت کو خوبصورت
اور دلکش بنانے کے لیے آپکو چاہیے کہ دیئے گئے آسان گھریلوں طریقوں پر عمل کریں اور
اپنے ہاتھوں کو خوبصورت بنائے۔ ہم اپنا ہر کام
اپنے انہی ہاتھوں کی مدد سے کرتے ہیں۔
ہم کھانے پکاتے ہیں کھانا کھاتے ہیں، لکھتے ہیں، ڈرائیو کرتے ہیں اور کھیلتے ہیں اللہ
نے ہمیں ہاتھوں
کی عظیم نعمت سے نوازا ہے۔ ہمییں اس بات کا احساس تب ہی ہوتا ہے جب
ہم کسی ایسے شخص کو دیکھتے ہیں جس کے ہاتھ نہ ہوں۔ اکثر
لڑکیوں کے ہاتھ اس کے چہرے
کی نسبت کالے ہوتے ہیں وہ اکثر چاہتی ہیں کہ انہیں خوبصورت بنایا جائے کافی مہنگی کریموں
کے استعمال کے
بعد بھی انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا تو وہ پریشان ہو جاتی ہیں۔
ہاتھوں
کی انگلیاں اکثرمختلف ہوتی ہیں جو کہ کالی
رنگت کی بھی بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر آپ کریم استعمال کریں تو آپکو اس کا
فرق بھی نہ پڑے تو اس کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہو گا۔
اپنے ہاتھوں کو خوبصورت رکھنے کے لیے یہاں
چند تدابیر دی گئی ہیں ان پر عمل کرکے آپ اپنے ہاتھوں کو ملائیم اور خوبصورت بنا سکتے
ہیں۔
پانی اور گلیسرین کو ملا کر اپنے ہاتھوں
پر لگا لینے سے آپکو اپنے ہاتھوں کی جلد چند ہی دنوں میں نرم و ملائم محسوس ہو گی۔
پیڑولیم جیلی اورکاربولک ایسڈ کو ملا کر
ہا تھوں پر لگانے سے آپکے ہاتھوں کی جلد ملائم اور خوبصورت ہو جائے گی۔
ایک انڈے کی سفیدی لے لیں اس میں شہید
مکس کر لیں اور اس میں گلیسرین بھی شامل کر لیں اور اسے اپنے ہاتھوں پر روزانہ لگالیں۔
ایک انڈے کی زردی لیں اس میں گلاب کا عرق،
بادام کا تیل اور لیموں کا رس ملا کر ایک بوتل میں رکھ لیں اس کو روزانہ استعمال کرنے
سے
آپکے ہاتھوں کی رنگت میں کافی فرق پڑ جائے
گا۔
اپنے ہاتھوں کو نرم اور ملائم کرنے کے
لیے آپکو بیس منٹ تک انہیں گرم پانی میں رکھیں اس سے آپکے ہاتھوں کا میل اچھی طرح صاف
ہو
جائے گا۔
جب بھی باہر سورج کی روشنی میں نکلیں تو
اپنے ہاتھوں پر سورج کی روشنی سے بچنے کے لیے کریم لگا لیں۔
اپنے ہاتھوں کے ناخوںوں کو باقائدگی سے
صاف کریں کیوں کے ان میں موجود میل آپکےہوتھوں کو خراب کرتا ہے۔
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپکے ہاتھوں میں
کافی حد تک درد محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے اسے کے لیے اپنے پاتھوں کی روزانہ ورزش
کریں۔
اپنے دونوں ہاتھوں کو پانچ منٹ تک آپس
میں رگڑنے سے اور اپنی انگلیوں کو آہستہ آہستہ کھنچنے سے آپکے ہاتھ کافی حد تک ریلیکس
ہو جائیں
گے۔
اپنے ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کے لئے،
خام دودھ لے کر اس میں لیموں کا رس اور شہد شامل کرلیں اس سے یہ ایک گاڑھا پیسٹ بن
جائے
گا۔
اس آرٹیکل میں آپکے ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کے لیے دئیے گئے طریقوں
پر عمل کرے آپ اپنے ہاتھوں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اگر
آپکو یہ آرٹیکل پسند آے تو
اسے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شہیر کریں۔
شکریہ
Post a Comment