URDU Tips Avoid Buying Selling Olx Scammed

او  ایل اکس  پاکستان میں  ایک ایسی کمپنی ہے جو کہ آن لائن چیزوں کی خرید و فروخت کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ آپ اس ویب سائٹ پر اپنی پروڈکٹ کا ایڈ لگا دیتے ہیں اور دوسرے لوگ اس ویب سایٹ پر آ کر وہ چیز دیکھتے ہیں جو کہ انہیں ضرورت ہوتی ہے تو اگر انہیں وہ چیز پسند ہو تو وہ آپ سے رابطہ کر کے وہ چیز خرید سکتے ہیں یا آپکو پیچ سکتے ہیں۔ لیکن اس میں  او  ایل اکس  کی کمپنی کی کو ذمہ داری نہیں ہوتی کہ وہ چیز ٹھیک ہو یا خراب ہو۔ آپ سے دھو کا ہو یا فراڈ اس میں ان کی کوئی بھی ذمہ داری نہیں ہو گی۔

او  ایل اکس اور اس طرح کی دوسری آن لائن کمپنیوں کی وجہ سے کافی لوگو ں کے ساتھ فراڈ بھی ہو چکے ہیں لیکن وہ ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ اس طرح کی ویب سائیڈ کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو جو کہ دھوکہ دہی کرتے رہتے ہیں انہیں ایک پلیٹ فارم مل گیا ہے جو کہ ان کے لیے بہت ہی آسان ہے کسی کو دھوکہ دینا یا فراڈ کرنا، بہت سے گینگ، فراڈز، چور اس طرح کی سائیٹ کے ذریعے بے چارے سیدھے سادھے لوگوں کو بے وقوف بنا کر لوٹ لیتے ہیں۔ تو ایسے لوگوں سے بچنا چاہییے۔ یہ تمام بہت ہی خطر ناک طریقے ہو سکتا ہے جو کہ کسی چیز کو خریدنے یا بیچنے کے لیے استعمال کیے جایئں۔

یہاں پر کچھ ایسے طریقہ کار بتاے گئے ہیں جن پر عمل کر کے آپ ان لوٹیروں سے بچ سکتے ہیں جو کہ جھوٹ کی بنا پر لوگو ں کو بے وقوف بنا کر لوٹ رہے ہیں۔

او  ایل اکس پر آن لائن خریداری کے لئے کے لئے 10 تجاویز

خریدار کو چاہیے کہ وہ خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لے کہ وہ چیز جو وہ لینے جا رہا ہے کہی چوری کی تو نہیں ہے۔لیکن کچھ لوگ یہ جانتے ہیں کہ خریدنے والا یہ نہیں جانتا اور وہ اسے کچھ بھی کہ کر دھو کہ دے کر وہ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں جو کہ وہ اس کی ڈیمانڈ ہے اس لیے آپکو چاہیے کہ آپ ہوشیار رہیں۔

او  ایل اکس پر خریدنے سے پہلے آپکو اپنے ذہین میں کچھ اہم چیزیں رکھنی ہوں گی جو کہ نیچے دی گئی ہیں۔

ایسی آفرز جو کہ بہت زیادہ کم قیمت ہوں ان پر جلد بازی سے کام ہر گز مت لیں ہو سکتا ہے کہ اس میں بیچنے والا آپ سے دھو کہ کر رہا ہو وہ آپکو بے وقوف بنا کر لوٹ رہا ہو۔
کسی بھی چیز کو خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کے وہ چیز ٹھیک ہو اور اس میں کو ئی خرابی نہ ہو اور اس چیز کی قیمت بھی دیکھ لیں کہ زیادہ تو نہیں اس کے علاوہ و ہ چیز لینے کے لیے کسی پبلک ایریا پر لینی چاہیے نہ کہ کسی ویران اور اکیلی جگہ پر جہاں وہ گن پوائنٹ پر آپ سے سب کچھ لوٹ کر فرار ہو جائے۔
آپ کو چاہیے کہ خریداری سے پہلے اپنے کسی عزیز دوست بھائی وغیرہ کو ساتھ لیے جایئں تاکہ کو ئی مسلئہ پیش نہ آجائے اس طرح آپکو سپورٹ حاصل ہو گی ۔
جو کچھ خریدنے جا رہے ہیں اسے اچھی طرح سے جانچ لیں کہ وہ ٹھیک حالت میں ہے۔
بیچنے والے سے کو چیز لینے سے پہلے آپکو چاہیے کہ اس سے شناختی کارڈ کی کاپی مانگیں جس پر وہ لکھ دے کے وہ کس کام کےلیے وہ کاپی دے رہا ہے اس طرح یہ آپکے پاس ایک رسید بن جائے گی جو کہ بعد میں اگر کوئی مسلئہ ہو بھی جاتا ہے تو آپ اس سے بچ سکتے ہیں۔
جب آپ وہ رقم دینے لگے اور وہ چیز لینے لگیں تو اس چیز کے ساتھ اپکی اور بیچنے والے کی تصویر لے لیں ۔
جب چیز لیں تب ہی پیسے دیں آیڈوانس کچھ بھی نہ دیں۔ اگر وہ آپ سے کہے کہ ایڈوانس جمع کرادیں اور آپکو وہ جیز مل جائے گی۔
آپ اپنے اکاونٹ وغیرہ کی ڈیٹیلز وغیرہ نہ بتائیں۔
خاص طور پر جب آپ گاڑی یا موٹر سائیکل خرید رہے ہوں تو اچھی طرح سے چیک کر لیں کہ وہ چوری کا تو نہیں ہے اسکے ڈاکیومنٹس اوریجنل ہیں۔
  
Olx Tips To Sell and Buy In Urdu

او  ایل اکس پر آن لائن  بیچنے کے لئے کے لئے 10 تجاویز

او  ایل اکس بیچنے کے لیے اہم باتیں جن پر عمل کر کے آپ دھوکہ سے بچ سکتے ہیں۔

اگر آپ کچھ بھی بیچ رہے ہیں تو آپکو چاہیے کے کچھ بھی خریدار سے مت چھپائے۔ یہ آپ پر فرٖض ہے کہ آپ اس چیز کی مکمل محلومات خریدار کو بتا دیں اگر اس چیز میں کچھ بھی نقص ہو توبتا دینا چاہیئے۔
اگر خریدار آپکو کچھ زیادہ رقم دینا چاہیے تو اس میں فراڈ ھو سکتا ہے۔
پبلک پلیس پر ملاقات کریں ہو سکے تو اپنے ساتھ کسی دوست کو بھی لے جایئے۔
چیز دیتے وقت پوری قیمت لیں نہ کہ کچھ ادھار کر لیں۔ اگر آپ نے آدھار کی تو وہ آپکو بعد میں بقایا رقم نہیں دے گا آپکو اس چیز کی خرابیاں بتا کر کہے گا کہ وہ تو آپ نے پہلے ہی مچھے بہت مہنگی دی تھی۔
آپ کو چاہیے کہ پوری رقم لیں اور کیش میں لیں نہ کہ چیک یا آن لائن وغیرہ آور رقم لیتے وقت دیکھ لیں کے کو ئی نوٹ جہلی نوٹ نہ ہوں۔
کاروباری حٖضرات کےلیے بہت ضروری ہے کہ وہ کنڑیکٹ کرلیں تاکہ اگر دھو کہ ھو تو اس کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکے۔
آپکو چاہیے کہ کسی بھی چیز کو بیچتے وقت ہو سکے تو ڈاکومنٹ بنا لیں تاکہ آپکے پاس ثبوت ہو کہ آپ نے وہ چیز بیچ دی ہے اور اس خریدار سے شناختی کارڈ بھی لے لیں۔
بیچتے وقت اس چیز کی اور خریدار کی آپکے ساتھ تصویر بنا لیں اور اسے اپنے پاس رکھ لیں۔
اپنے کاروبار کی تفصیلات کو راز میں رکھیں کسی کو بھی اپنے کاروبار کی تفصیلات نہ بتایئے۔
اگر آپ کوئی آیسا کام کرتے ہیں جس میں آپ کوریئر کے ذریعے سروس دے رہے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ کیش آن ڈیلیوری پر وہ پروڈکٹ دیں اس میں خریدار وہ چیز اس وقت ہی کھول سکے گا جب وہ مکمل پیمنٹ کر دے گا۔


اگر آپ فراڈ کا شکار ہو گئے ہیں تو آپکو کیا کرنا چاہیے۔

اگر آپ سے آن لائن فراڈ ہوا ہے تو آپ کو چاہیے کہ آپ فورا پولیس کو اطلاع دیں اور وہ تصویر جو آپ نے خریداری یا بیچتے ہوے لی تھی تو وہ ثبوت کے طور پر پیش کریں۔ اگر وہ فارم جو آپ نے او  ایل اکس پر دیکھا تھا اس کی بھی تصویر دیکھا دیں۔ 
URDU Tips Avoid Buying Selling Olx Scammed Rating: 4.5 Diposkan Oleh: Admin

Post a Comment